Thursday, August 19, 2021

لَو، لکھنؤ اور لاہور / Love, Lucknow Aur Lahore

لو لکھنؤ اور لاہور پاکستانی مصورہ راوش علی  کی ایک دلکش کاوش ہے۔محبت اور انکشافات سے بھرپور یہ ایک وسیع ناول ہے۔ اس ناول کی کہانی دو خاندانوں کے اردگرد گھومتی دکھائی دیتی ہے۔ 




جس میں سے ایک لاہور اور دوسرا لکھنؤ میں مقیم ہیں۔ کہانی کے مرکزی کردار ماہ نور اور علی ہادی کے درمیان دکھائی جانے والی محبت بے مثال ہے۔ جس مہارت سے اس نازک رشتے کو بیان کیا گیا ہے وہ داد کے قابل ہے۔ ان مرکزی کرداروں کے علاؤہ مجھے ہما اور حیدر کا کردار بہت بھایا۔ 

ناول انتہائی  نفاست سے تحریر کیا گیا ہے۔ لفظوں کے چناؤ سے لے کر کردار کشی تک مصورہ آپنا جادو جگاتے نظر آئیں ہیں۔ بہت وقت بعد اردو ناول پڑھنےکا ا تفاق ہوا۔ نئی مصورہ کا کام پڑھتے  جھجھک بھی تھی اور نیا پڑھنے کا شوق بھی۔ ایک اچھے مصور کا یہی فن ہوتا ہے کہ وہ آپ کو آپنے ساتھ ان مقاماتِ کی بھی سیر کرواتا ہے جہاں آپ حقیقت میں کبھی گئے بھی نہ ہوں مگر پڑھ کر ایسا معلوم ہو جیسے آپ وہاں موجود ہوں۔ جس خوبصورتی سے لاہور اور لکھنؤ کی منظر کشی کی گئی ہے وہ تعریف کے قابل ہے۔ مقاماتِ کو اتنی مہارت سے بیان کیا گیا ہے کہ قاری داد دیے بغیر نہ رہ پائے۔کہانی کی سب سے خوبصورت بات اس کی حقیقی زندگی سے مماثلت ہے۔ ناول میں دکھائی جانے والی محبت حقیقی زندگی سے بہت قریب ہے۔ میرا سب سے پسندیدہ حصّہ ناول میں موجود ڈرامائی ٹوسٹ اور ٹرنز ہیں۔ 

اگر میں یہ کہوں کے ہادی کی ہمت اور ماہ نور کی وفا نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے تو یہ بالکل غلط بیانی نہ ہو گی۔

کہانی اتنی دلچسپ لگی کہ ہر وقت میں نئے ٹوءسٹ کے انتظار میں رہتی۔

میں مصنفہ کو ایسی پرکشش کاوش پہ مبارکباد پیش کروں گی۔

 آخر میں یہ ناول ایسا ہے کہ میں سب کو کہوں گی اسے ضرور پڑھیں۔ آپ سب کو ضرور بھاے گا

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.

Subscribe to our newsletter